صدف کنول نے شہروز سبزواری کے ساتھ بیٹی کی پہلی ویڈیو شیئر کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ و سپر ماڈل صدف کنول نے بیٹی کی پہلی خوبصورت ویڈیو شیئر کر دی ہے۔صدف کنول کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی بیٹی سیدہ زہرا سبزواری کی ویڈیو کو انٹرنیٹ صافین بے حد پسند کر رہے ہیں۔کنول کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہروز سبزواری بیٹی سے باتیں کر رہے ہیں اس دوران ننھی سے پری اپنے والد کے اوپر لیٹی ہوئی مسکرا رہی ہے۔ یہ ویڈیو صدف کنول نے اپنی بیٹی کے ایک مہینے کے ہو جانے پر شیئر کی ہے۔اس ویڈیو پر تاحال لاکھوں صارفین سمیت شوبز انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات بھی کمنٹ اور لائیک کے ذریعے اپنا پیار نچھاور کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری کے ہاں گزشتہ ماہ کی 8 تاریخ کو پہلی اولاد، بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔شہروز سبزواری اور صدف کنول نے اپنی ننھی پری کا نام ’سیدہ زہرا سبزواری‘ رکھا ہے۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر