ارمینا خان نے حکومت سے اہم سوال پوچھ لیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان ملک میں بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور اس سے مٹاثرہ خاندانوں کو عطیہ کی گئی امداد کے حوالے سے حکومت پر برس پڑیں۔برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر یک بعد دیگر دو ٹوئٹ کیے۔پہلے ٹوئٹ میں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ ایک خاندان کی ننھی بچی جو کہ صرف ایک برس کی تھی پوری رات بھوک سے بلک بلک کر روتی رہی اور جب بھوک کی شدت برداشت نہ کرسکی تو جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، کے حوالے سے انگریزی اخبار کی خبر کی تصویر شیئر کی، ساتھ ہی انہوں نے اس خبر پر انتہائی افسوس کا اظہار بھی کیا۔دریں اثناء دوسرے ہی ٹوئٹ میں انہوں نے سیلاب زدگان کو عطیہ کی گئی امداد کے حوالے سے اہم سوال اُٹھاتے ہوئے حکومت سے دریافت کیا کہ ’’امدادی رقم کہاں گئی؟ متاثرین اب تک کیوں مر رہے ہیں؟‘‘۔جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی حکومتی امدادی کارروائی سے نالاں دکھائی دیئے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ 2005 کے زلزلے میں ملنے والی عطیات کی طرح یہ بھی کرپٹ حکمرانوں کی جیب میں جائے گی جب کہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اُس وقت تک عطیات جمع کرتے رہیں گے جب تک لندن میں فلیٹ خریدنے کے قابل نہیں ہوجاتے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر