ملکہ الزبتھ کی موت کے روز کیٹ مڈلٹن بالمورل کیسل کیوں نہیں آئیں؟

ملکہ الزبتھ کے ڈاکٹروں نے ان کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہی شاہی خاندان کے تمام افراد ملکہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے اسکاٹ لینڈ کے بالمورل کیسل میں جمع ہونا شروع ہوگئے تھے لیکن ڈچز آف کارنوال اینڈ کیمبرج کیٹ مڈلٹن اور ان کے تینوں بچوں نے ملکہ کی عیادت کی بجائے ونڈسر میں رہنے کوترجیح دی۔برطانیہ پر طویل عرصے تک بادشاہی کرنے والی ملکہ الزبتھ 70 سالہ دور حکومت کے بعد جمعرات کو 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔ملکہ الزبتھ کی صحت کی خرابی کی خبر موصول ہوتے ہی شہزادہ چارلس جو اب بادشاہ بن گئے ہیں اپنی اہلیہ کیملا کے ساتھ فوری اسکاٹ لینڈ کے بالمورل کیسل پہنچ گئے۔ان کے ساتھ ہی شہزادہ ولیم بھی تمام مصروفیات ترک کرکے لندن سے اسکاٹ لینڈ آگئے لیکن ان کی اہلیہ ڈچز آف کارنوال اینڈ کیمبرج کیٹ مڈلٹن اور ان کے بچے اس موقع پر ان کے ساتھ نہیں بلکہ ایڈیلیڈ کاٹیج میں تھے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈچز آف کارنوال اینڈ کیمبرج کیٹ مڈلٹن کو اس وقت ونڈسر کیسل سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا، وہ اپنے بچوں کو لینے کے لیے اسکول جا رہی تھی جو کہ ونڈسر سے 20 منٹ کی دوری پر واقع ہے۔کنگسٹن پیلس کے جاری کردہ بیان کے مطابق 8 ستمبر کو پرنس جارج، شہزادی شارلٹ اور پرنس لوئس کے اسکول کا پہلا دن تھا جس کی وجہ سے ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن اور ان کے تینوں بچے ونڈسر میں ہی رہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن گزشتہ ہفتے ہی ونڈسر میں چار بیڈ روم والے ایڈیلیڈ کاٹیج میں منتقل ہوئے تھے تاکہ وہ اپنے بچوں کے نئے اسکول ’لیمبروک ‘ سے قریب رہ سکیں، جو ان کے نئے گھر سے تقریباً 20 منٹ کی دوری پر ہے۔دوسری جانب شہزادہ ہیری بھی اہلیہ میگھن کو چھوڑ کر اکیلے ہی اسکاٹ لینڈ پہنچے تھے۔
ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس نے جمعرات کی شام لندن میں ویل چائلڈ ایوارڈز میں شرکت کرنا تھی لیکن انہوں نے یہ منصوبہ منسوخ کردیا۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر