کوہلی کی تین سال بعد سنچری پر انوشکا شرما کا ردِ عمل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گزشتہ روز بھارت افغان میچ کے دوران سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 3 سال بعدسنچری بناڈالی۔جہاں اس سنچری نے کرکٹ شائقین اور کوہلی کے مداحوں کو خوشی دی وہیں کرکٹر کی اہلیہ، اداکارہ انوشکا شرما نے بھی اپنے جذبات کا اظہار سوشل میڈیا پر کر ڈالا۔انوشکا شرما نے ویرات کی سنچری کے بعد خوشی مناتے ہوئے تصویریں اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیں اور لکھا کہ کسی بھی طرح کسی بھی ذریعے سے ہمیشہ کے لیے آپ کے ساتھ ہوں۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022ء میں افغانستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں یہ کیریئر کی پہلی سنچری بنائی ہے۔سابق بھارتی کپتان نے سنچری مکمل کرنے کے لیے 53 گیندوں پر 11 چوکوں اور چار بلند و بالا چھکوں کا سہارا لیا۔اس سے قبل ویرات کوہلی نے آخری مرتبہ 23 نومبر 2019ء کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کی تھی۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر