اروشی بہن معاف کرو، نسیم چھوٹا بچہ ہے، ارسلان نصیر کی بھارتی اداکارہ سے درخواست

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستانی اداکار اور یوٹیوبر ارسلان نصیر نے بھارتی اداکارہ و ماڈل گرل اروشی روٹیلا سے قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ سے دور رہنے کی درخواست کی ہے۔ارسلان نصیر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں واقعی اروشی کو نہیں جانتا نہ ہی میرے پاس اتنا ٹائم ہے کہ میں ان کے لیے سرچ کروں کہ یہ بہن کو ن ہیں؟اداکار نے کہا کہ حال ہی میں اروشی نے نسیم شاہ کے ساتھ اپنی ایڈیٹ شرماتی ہوئی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، میری ان سے درخواست ہے کہ بہن نسیم شاہ سے دور رہیں وہ چھوٹا بچہ ہے، اگر آپ کی وقت پر شادی ہو جاتی تو اتنا بڑا تو آپ کا بیٹا ہوتا لہٰذا سائیڈ پر ہو جائیں۔ارسلان نصیر نے اروشی اور بھارتی کرکٹر کے درمیان مبینہ افیئر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’سنا تھا دونوں کا بریک اپ ہو گیا ہے، ہوسکتا ہے یہ انھیں جلانے کے لیے ایسی حرکتیں کر رہی ہوں لیکن ان سے درخواست ہے کہ سائیڈ پر ہو جائیں اور ہمارا وقت ضائع نہ کریں‘۔یاد رہے کہ اروشی روٹیلا کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو اسٹوری پوسٹ کی گئی تھی، بھارت کے خلاف پاکستان کے میچ کے بعد اروشی روٹیلا نے ایک فین پیچ سے شیئر کی گئی ایڈیٹ ویڈیو کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا جس سے بظاہر یہ تاثر جا رہا ہے کہ بھارتی اداکارہ بھی فاسٹ بولر نسیم شاہ پر فریفتہ ہو گئی ہیں۔

 

 

 



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر