مصنوعی مٹھاس سے دل اور دماغ کو لاحق خطرات میں اضافہ

پیرس(نیشنل ٹائمز): ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مصنوعی مٹھاس کا تعلق دل کے امراض کے خطرات میں اضافے سے ہے اور اسے چینی کے محفوظ اور صحت مند متبادل کے طور پر نہیں سمجھا جانا چاہیے۔فرانس کی سوربون پیرس نورڈ یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ مصنوعی مٹھاس کی کھپت سے ایسی کیفیت میں مبتلا ہونے کے امکانات میں 20 فی صد اضافہ ہوجاتا ہے جس سے دماغ میں خون کی گردش متاثر ہوتی ہے۔2009ء میں شروع کی جانے والی تحقیق میں محققین نے ایک لاکھ سے زائد بالغ العمرافراد کی غذاؤں میں مٹھاس کی کھپت کا جائزہ لیا۔ ان غذاؤں میں مشروبات، ٹیبل ٹاپ سوئیٹنرز اور دودھ کی بنی ہوئی اشیاء شامل تھیں۔ محققین نے یہ جائزہ مٹھاس کی کھپت اور دل یا خون کی گردش کے درمیان موازنے سے قبل لیا۔مطالعے میں شریک افراد کی اوسط عمر 42 برس تھی اور 80 فی صد تعداد خواتین پر مشتمل تھی۔ محققین نے ان کی مٹھاس کی کھپت کا ان کے غذا کا ریکارڈ دیکھتے ہوئے پتا لگایا۔محققین کی جانب سے جاری کی گئی نیوز ریلیز کے مطابق مجموعی طور پر تحقیق میں شریک 37 فی صد افراد نے سوئیٹنرز کا استعمال کیا۔روزانہ کی بنیاد پر مٹھاس کی اوسطاً کھپت 42 ملی گرام تھی۔ جبکہ زیادہ استعمال کرنے والوں نے اوسطاً 78 ملی گرام فی دن کے حساب سے مصنوعی مٹھاس استعمال کی۔2009ء میں شروع کی جانے والی اس تحقیق میں نو سال سے زائد کے عرصے میں شرکاء کو 1502 قلبی وقوعات کا سامنا کرنا پڑا جن میں دل کا دورہ، انجائنا، دل کے بائی خانے میں خن کی کمی اور فالج شامل ہیں۔تحقیق میں محققین کا کہنا تھا کہ مصنوعی مٹھاس کا تعلق قلبی امراض، دماغ میں خون کی رسائی  کے مسائل اور دل کی شریانوں میں خون کا بہاؤ متاثر ہونے سے ہے۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر