نومنتخب برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کا ملکہ برطانیہ کے انتقال پر پیغام

برطانوی نو منتخب وزیر اعظم لز ٹرس کی جانب سے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا گیا ہے۔لز ٹرس کا اپنے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں کہنا ہے کہ ملکہ معظمہ جدید برطانیہ کی بنیاد تھیں، ہمارا ملک ملکہ کی بادشاہت میں آگے بڑھا اور پھلا پھولا ہے۔لز ٹرس کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ ہم آنے والے مشکل دنوں میں ایک ساتھ آگے بڑھیں گے، آج کا دن ہم نے بہت بڑا نقصان اٹھایا ہے مگر ملکہ الزبتھ نے بہت بڑی میراث چھوڑی ہے۔اضح رہے کہ رواں ہفتے ہی لز ٹرس ملکہ برطانیہ کی جانب سے حکومت بنانے کی دعوت ملنے کے بعد باقاعدہ طور پر برطانیہ کی وزیراعظم بنی تھیں۔وہ منگل کو لندن سے طیارے کے ذریعے اسکاٹ لینڈ پہنچی تھیں جہاں بالمورل کاسل میں انہوں نے ملکہ سے ملاقات کی تھی۔اس سے قبل بورس جانسن نے ملکہ برطانیہ سے ملاقات کر کے اُنہیں اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر