عالمی رہنماؤں کا ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر اظہار افسوس

عالمی رہنماؤں کی جانب سے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ یہ ہمارے ملک کا اداس ترین دن ہے، ملکہ کے جانے سے ہر فرد کا دل غمزدہ ہے۔ طویل حکمرانی کرنے والی الزبتھ دی گریٹ کے لیے ہم سب غمزدہ ہیں۔امریکی صدر جوزف بائیڈن نے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک عہد ساز اور بے مثال باوقار شخصیت کی مالک تھیں۔ ملکہ کے سات دہائیوں کے اقتدار میں بے مثال انسانی ترقی اور انسانی وقار کو فروغ ملا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس کے ساتھ امریکا کی قریبی دوستی جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ دنیا میں میری پسندیدہ شخصیات میں سے ایک تھیں۔ میں ملکہ الزبتھ کی کمی بہت محسوس کروں گا۔اردن کے بادشاہ شاہ عبداللّٰہ دوم نے بھی ملکہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔



  تازہ ترین   
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر