صبور علی خود کو ’پاکستان کا شاہ رخ خان‘ کیوں سمجھتی ہیں؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کی معروف اداکارہ صبور علی کا کہنا ہے کہ اُنہیں لگتا ہے کہ وہ پاکستان کی شاہ رخ خان اور سلمان خان ہیں۔صبور علی نے حال ہی میں ایک ویب شو میں اپنے شوبز کیریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ڈرامہ سیریل’مشکل‘ میں میرے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار خوشحال خان مجھ سے عمر میں 5 سال چھوٹے ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ’خوشحال خان کے ساتھ ڈرامے میں کاسٹ ہونے پر ایسا محسوس ہوا کہ میں شاہ رخ خان یا سلمان خان ہوں کیونکہ بالی ووڈ کے خانز اکثر ہی کم عمر خواتین کے ساتھ کام کرتے نظر آتے ہیں۔خیال رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل’مشکل‘ میں صبور علی کے ہمراہ مرکزی کردار اداکرنے والے اداکار خوشحال خان ابھی انڈسٹری میں نئے ہیں اور کیریئر کے آغاز میں اپنے سے عمر میں بڑی اداکارہ صبور علی کے ساتھ بھی مداحوں کو ان کی جوڑی بہت پسند آئی ہے۔واضح رہے کہ اس ڈرامے کے ایک سنجیدہ سین کے دوران ہنسنے پر صبور علی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اُن پر بے تحاشہ میمز بھی بنائی گئی تھیں۔صبور علی کے سنجیدہ سین میں غیر سنجیدہ اداکاری کرنے پر ساتھی اداکار خوشحال خان نے بھی اپنا ردِ عمل دیا تھا۔خوشحال خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ لائیو سیشن رکھاتھا۔ڈرامے کے سین کے دوران صبور علی کے ہنسنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں خوشحال خان کا کہنا تھا کہ صبور علی اُن کے بھائیوں کی طرح ہے اور وہ ہر وقت مستی کے موڈ میں رہتی ہیں۔



  تازہ ترین   
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر