ملکہ برطانیہ کی طبیعت ناساز، ڈاکٹروں کا ان کی صحت سے متعلق اظہار تشویش

لندن(نیشنل ٹائمز): ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹروں نے ان کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہارکیا ہے۔برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ ڈاکٹروں کو ملکہ الزبتھ کی طبیعت سے متعلق تشویش ہے اور انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق پرنس چارلس اور کمیلا پارکر بھی ملکہ برطانیہ کی عیادت کے لیے پہنچ گئے ہیں، ان کے علاوہ ڈیوک اور ڈچز آف کیمرج پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن بھی ملکہ کی عیادت کے لیے بالمورال شاہی محل میں موجود ہیں۔دوسری جانب برطانوی پارلیمنٹ نے ملکہ کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، اسپیکربرطانوی پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی صحت کے لیے دعا گو ہیں۔نومنتخب برطانوی وزیراعظم لزٹرس کا کہنا ہےکہ برطانیہ بھر کے عوام کو ملکہ کی صحت سے متعلق خبرپر تشویش ہے، میری اور برطانوی عوام کی دعائیں ملکہ برطانیہ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔خیال رہےکہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی عمر 96 سال ہے، فروری میں ملکہ الزبتھ نے اعلان کیا تھا کہ ان کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر ملکہ برطانیہ ہوں گی۔



  تازہ ترین   
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر