سابق امریکی صدر براک اوباما کی وائٹ ہاؤس میں واپسی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما ایک بار پھر وائٹ ہاؤس میں نظر آئے لیکن اس بار دونوں روایت سے ہٹ کر کچھ نئے اور جذباتی انداز میں دکھائی دیئے۔انہیں گزشتہ روز منعقد ہونے والی سرکاری وائٹ ہاؤس پورٹریٹ تقریب میں بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے معروف مصور رابرٹ میک کرڈی کے ہاتھوں سے تیار کردہ اپنے پورٹریٹس کی نقاب کشائی کی۔اس موقع پر سابق امریکی صدر مصور رابرٹ میک کرڈی سے کچھ ناراض نظر آئے اور دوران تقریب اپنی ناراضگی کا اظہار انتہائی دلچسپ انداز سے کیا کہ تقریب میں موجود ہر شخص کے لبوں پر مسکراہٹ بکھر گئی۔سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ رابرٹ میک کرڈی بے شک ایک ماہر مصور ہیں اور کینوس پر ان کی انگلیاں جادو بکھیر دیتی ہیں، ان کی بنائی گئی ہر تصویر حقیقی معلوم ہوتی ہے لیکن یہ کیا کہ آپ جو جیسا دیکھ رہا ہے آپ اسے بالکل ویسا ہی بنا دیں نہ اس سے بہتر نہ بدتر۔انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اگر رابرٹ میک کرڈی چاہتے تو میرے سفید بال کالے اور کانوں کو چھوٹا کرسکتے تھے لیکن نہیں انہوں نے ایسا نہیں کیا بلکہ مجھے میرے بدنام زمانہ کوٹ پینٹ میں ہی پینٹ کردیا، وہ مجھے پینٹ شرٹ میں بھی دکھا سکتے تھے، انہوں نے میرے درخواست کرنے پر بھی ایسا نہیں کیا۔سابق امریکی صدر براک اوباما کی وائٹ ہاؤس میں واپسیانہوں نے رابرٹ میک کرڈی سے اپنا شکوہ بھی ایسے کیا کہ سننے والے کو مصور کی خوبیاں ہی سنائی دیں۔انہوں نے کہا کہ رابرٹ میک کرڈی اپنے ہاتھوں سے تصویر بنا رہے ہیں نہ کہ کیمرے سے سامنے والے کے چہرے پر نمایاں ہوتی ہر ایک جھریاں ، کپڑوں پر پڑی ہوئی تمام سلوٹیں سب کچھ بالکل ویسے بنادیتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے وائٹ ہاؤس میں مامور اہلکاروں سے بھی مذاق کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خبریں ملی ہیں کہ آپ میں سے بہت سے اہلکار اب شادی کرچکے ہیں اور اپنے خاندانوں کو آگے بڑھا رہے ہیں، اچھی بات ہے لیکن ابھی تک کسی نے بھی اپنے بچے کا نام ’براک‘ نہیں رکھا۔سابق امریکی صدر کے ہلکے پھلکے مذاق نے تقریب کے شرکاء کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر