امریکی نیوز چینل کو نشریات اچانک کیوں منقطع کرنی پڑی؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی خاتون اینکر کو خبریں پڑھتے ہوئے براہ راست نشریات کے دوران اچانک فالج کا دورہ پڑگیا، جس کے باعث انہیں نشریات منقطع کرنی پڑگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جولی چن (Julie Chin) کو دوران نشریات اس وقت فالج کا دورہ پڑا جب وہ ناسا کے راکٹ لانچ میں تاخیر کے حوالے سے خبریں پڑھ رہی تھیں۔وائرل ہونے والی ان کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فالج کے دورے کے باعث انہیں الفاظ کی ادائیگی میں کافی مشکل پیش آرہی ہے، کئی بار ان کی زبان اٹکی اور پھر ان کی زبان نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا۔نیوز چینل کے ایگزیکٹو مائیک سنگٹن کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کی گئی ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ جولن جانتی تھی کہ انہیں کچھ مسئلہ پیش آرہا ہے لیکن کوشش کے باوجود جب وہ ناکام رہیں تو انہوں نے ناظرین سے معذرت کرتے ہوئے نشریات کو موسم کے سیگمنٹ پر منتقل کر دیا۔بعد ازاں ان کے ساتھی ملازمین نے ایمرجنسی 911 پر فون کر کے اطلاع دی اور اینکر کو اسپتال منتقل کیا گیا، اب وہ خیریت سے ہیں۔مائیک سنگٹن نے مزید لکھا کہ وہ جولن کی ویڈیو ناظرین کے لیے اس لیے شیئر کررہے ہیں تاکہ فالج کے ابتدائی علامات سے آگاہ کرسکیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر