چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 72 ہو گئی

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں دو روز قبل آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 72 ہوگئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  صوبہ سیچوان میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 72  تک پہنچ گئی ہے۔خبر ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق  زلزلے کے نتیجے  میں 259 افراد زخمی ہوئے جبکہ 26 افراد منگل کی رات تک لاپتہ تھے جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔خبرایجنسی کا بتانا ہے کہ  زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سڑکیں مرمت کرکے ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہیں۔ حالیہ زلزلے کو صوبے سیچوان میں 2017 کے بعد سے آنے والا سب سے شدید زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے جس نے  متعدد عمارتیں تباہ کر دیں اور بجلی اور پانی کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ ٹیلی کمیونیکیشن کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔یاد رہے کہ  سیچوان میں دوروز قبل  6.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا، امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ زیر  زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، زلزلے سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اور کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر