غیر معمولی پروسس شدہ غذائیں معدے کے سرطان کی وجہ قرار

لندن:(نیشنل ٹائمز) پروسیس شدہ غذائیں صحت کے لیے پہلے ہی انتہائی مضر قرار پاچکی ہیں لیکن اب برطانوی تحقیق میں ہزاروں افراد کے مطالعے کے بعد کہا گیا ہے کہ کئی کیمیائی عوامل سے گزاری گئی غذاؤں سے نہ صرف معدے کے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے بلکہ ان میں قبل از وقت موت کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔برٹش میڈیکل جرنل (بی ایم جے) میں کہا گیا ہے کہ خشک کیے گئے، مصنوعی اجزا اور کیمیکل ملائے گئے کھانوں اور غذاؤں کو طویل عرصے تک کھانے سے امراضِ قلب، ذیابیطس، بلڈ پریشر اور سب سے بڑھ کر اب معدے کے سرطان کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اور یوں زندگی کا دورانیہ مختصر ہوجاتا ہے۔ان کھانوں میں چپس، فاسٹ فوڈ، آئسکریم، پیک شدہ گوشت، پیکنگ میں بند سوپ، پیک شدہ کباب، نگٹس، فرائیز اور مٹھائیاں وغیرہ شامل ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ دکانوں میں ان کی تازگی بڑھانے کے لیے طرح طرح کی اشیا ملائی جاتی ہیں اور کئی مراحل سے گزارا جاتا ہے۔ دوسری جانب زائد نمک، بھرپور مٹھاس اور چکنائیاں بھی شامل کی جاتی ہیں۔ماہرین نے دنیا بھر کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ان غذاؤں سے منہ موڑلیں اور کم پروسیسنگ والی تازہ غذاؤں کا انتخاب کرکے اپنی صحت بہتر بنائیں۔ اس ضمن میں انہوں نے سخت قانون سازی پر بھی زور دیا ہے۔پہلے مرحلے میں امریکا سے ڈیٹا لیا گیا جس میں 46341 خواتین اور 15904 مرد شامل ہیں۔ ان تمام افراد کو ہر چار سال بعد ایک سوال نامہ حل کرواکے ان سے کھانے کی عادات اور امراض کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔ یہ سروے 24 سے 28 برس تک جاری رہا تھا۔ اس کے حیرت انگیز نتائج سامنے آئے جو بہت پریشان کن بھی تھے۔یعنی الٹرا پروسیس غذا کھانے والے مردوں میں معدے اور آنتوں کا خظرہ 29 فیصد زیادہ دیکھا گیا ہے۔ لیکن خواتین میں اس کا رجحان بہت کم تھا۔دوسری تحقیق میں اٹلی کے 22800 افراد شامل تھے جن کی اوسط عمر 55 برس تھی۔ ان میں 48 فیصد تعداد خواتین کی تھی۔ اس میں بطورِ خاص کیسر اور دل کے امراض کو دیکھا گیا۔معلوم ہوا کہ جن افراد میں مصنوعی طریقے سے محفوظ شدہ غذائیں کھانے کا رجحان تھا ان میں امراضِ قلب کا خطرہ 32 فیصد سے زائد اور کم عمری میں موت کا خطرہ 19 فیصد زائد تھا۔اس طرح دونوں انداز سے ہی الٹرا پروسیس غذا کے شدید نقصانات سامنے آئے ہیں۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر