پاکستان کے سیلاب زدگان کی محض 20 لاکھ ڈالر امداد تضحیک ہے، آسٹریلوی سینیٹر

نیو ساؤتھ ویلز: آسٹریلیا کی مسلم خاتون سینیٹر نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے صرف 20 لاکھ ڈالر امداد متاثرین کی تضحیک ہے اس میں فوری طور پر اضافہ کیا جائے۔آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز سے منتخب ہونے والی مسلم خاتون سینیٹر مہرین فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ یہ تعداد آسٹریلیا کی کُل آبادی سے زیادہ ہے۔سینیٹر مہرین فاروقی نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ پاکستان میں اس وقت جو حالات ہیں اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے اور ایسی صورت حال میں ہماری حکومت نے صرف 20 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔آسٹریلوی سینیٹر مہرین فاروقی نے کہا کہ یہ امداد اتنی بڑی متاثرہ آبادی کی تضحیک ہے اس لیے آسٹریلوی حکومت اس امداد میں فوری طور پر اضافہ کرے کو مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔سینیٹر مہرین فاروقی نے ٹوئٹر پر آسٹریلوی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے نام لکھا خط شیئر کیا جس میں پاکستان کی امداد بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے صارفین سے بھی درخواست کی کہ اس خط (آن لائن پٹیشن) کو دستخط کرکے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر