بابر کی فارم کوہلی نے نہیں محمد نواز نے چوری کی ہے: ارسلان نصیر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستانی کامیڈین اور اداکار ارسلان نصیر نے ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں ہونے والے پاک بھارت میچ پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔گزشتہ روز پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز جو عموماً بیٹنگ کے لیے چھٹے یا ساتویں نمبر پر آتے ہیں وہ حیران کن طور پر چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے اور اس وقت محمد رضوان پہلے سے وکٹ پر موجود تھے۔فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد نواز آئے اور آتے ساتھ ہی چھا گئے، چوکوں چھکوں کی برسات نے دیکھنے والوں کے ہوش اڑا دیے، نواز نے 20 گیندوں پر 42 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔اسی حوالے سے ارسلان نصیر نے ٹوئٹ کی کہ ‘بابر اعظم کی فارم دراصل بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے نہیں بلکہ محمد نواز نے چوری کی’۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا صارفین اس خیال کا اظہار کر رہے ہیں کہ بابر اعظم ایشیا کپ میں فارم سے آؤٹ ہوگئے ہیں اور ویرات اپنی فارم میں واپس آچکے ہیں تو کوہلی نے بابر کی فارم لے لی ہے کیونکہ دونوں نے ٹورنامنٹ سے پہلے آپس میں مصافحہ کیا تھا۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر