مرکزی کردار کے حصول کیلئے رنگت گوری کرنے کا مشورہ ملا، جینس ٹیسا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جینس ٹیسا نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ڈراموں میں مرکزی کردار کے حصول کے لیے کئی بار رنگت گوری کرنے کے مشورے ملے۔جینس ٹیسا نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی۔اس شو میں اداکارہ نے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنے ڈیبیو اور کیریئر کے پہلے ہی ڈرامے میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کی پذیرائی کے بارے میں بات کی۔اداکارہ نے میں مشہور ڈارمہ سیریل’حبس‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے اور وہ پہلے ہی ڈارمے میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں سے مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔اُنہوں نے اس انٹرویو میں ڈارمہ سیریل ’حبس‘ میں اپنی اداکاری پر لوگوں کی جانب سے ملنے والے مثبت ردِ عمل پر خوشی کا اظہار کیا ہے، لیکن وہ اس بات کی شکایت بھی کرتی نظر آئی ہیں کہ انڈسٹری میں اُنہیں رنگ کی وجہ سے تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔جینس ٹیسا کا کہنا ہے کہ لوگ میری اداکاری کے بجائے میری رنگت پر بات کرتے نظر آتے ہیں، یہاں تک کہ کچھ لوگوں نے تو ان کا نام ہی’کالی‘ رکھ دیا ہے جو تضحیک آمیز ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ مجھے ایک بڑے اشتہار کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا مگر عین وقت پر صرف میری کی رنگت کی وجہ سے مجھے ریجیکٹ کر دیا گیا اور یہ کہا گیا کہ ہم کسی سانولی لڑکی کو اپنے اشتہار میں نہیں لے سکتے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر