لوگ بچوں کیلئے جاتے ہیں، میں بیوی کو یونیورسٹی چھوڑنے جاؤں گا: اکشے کمار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار کی اہلیہ اور سینئر اداکارہ و مصنفہ ٹوئنکل کھنا نے اپنی تعلیم جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔کئی کتابوں کی مصنفہ اپنی زندگی کے اس نئے دور کے لیے تیار ہیں جس کے لیے انہوں نے لندن یونیورسٹی میں داخلہ بھی لے لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئنکل کھنا نے ماسٹرز کے لیے ‘فکشن رائٹنگ’ کے کورس کا انتخاب کیا ہے، اس موقع پر اکشے کمار کو ان کے دونوں بچوں آروو اور نتارا کے ہمراہ اہلیہ کو لندن چھوڑنے جانے کے لیے ممبئی ائیرپورٹ پر دیکھا گیا۔اس موقع پر اکشے کمار نے کہا کہ ‘لوگ اپنے بچوں کو کالج چھوڑنے جاتے ہیں، میں اپنی بیوی کو ماسٹرز کے لیے یونیورسٹی چھوڑنے جاؤں گا’۔اکشے کمار اپنی 55ویں سالگرہ کے لیے 9 ستمبر تک لندن میں ہی مقیم ہوں گے اور اس کے بعد وہ واپس بھارت آجائیں گے جب کہ ٹوئنکل کھنا ماسٹرز مکمل ہونے کے بعد انڈیا لوٹیں گی۔واضح رہے کہ ٹوئنکل کھنا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں میں ‘مسز فنی بونز، پاجاماز آر فورگیونگ اور دی لیجنڈ آف لکشمی پرساد’ شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر