سیلاب متاثرین کی امداد، کینیڈا کے وزیر انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کینیڈا کے وزیرِ انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ہرجیت سجن اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے، وفد میں پاکستانی نژاد اراکینِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد اور اقراء خالد بھی شامل ہوں گی۔کینیڈین وفد پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور امدادی کاموں کا جائزہ لے گا، وفد خیبر پختون خوا میں سیلاب زدہ علاقے کا دورہ بھی کرے گا۔کینیڈا کی پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیلاب کے باعث مشکل صورتِ حال سے دو چار ہے، اراکینِ پارلیمنٹ، وزیرِ اعظم اور وزیرِ انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ مل کر سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔کینیڈین حکومت کی پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے 50 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلانانہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے مناسب امداد کو یقینی بنائیں گے، کینیڈا نے ابتدائی طور پر 50 لاکھ ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا ہے، جائزے کے بعد مزید امداد کا اعلان جلد کیا جائے گا۔سلمیٰ زاہد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہرجیت ساجن 10 سے 15 ستمبر تک پاکستان کے دورے پر ہوں گے، وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، میں اور اقراء خالد بھی ان کے ساتھ پاکستان جا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر