وزیرِ اعظم شہبازشریف بولان روانہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور دیگر حکام بذریعہ ہیلی کاپٹر بولان کے لیے روانہ ہو گئے۔اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف بلوچستان کے ضلع کچی کا دورہ کرنے کے لیے کوئٹہ پہنچے تھے۔شہباز شریف کو چئیرمین این ایچ اے بولان میں جاری بحالی کے کام سے متعلق بریفنگ دیں گے۔دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ روڈ اور ریلوے انفرااسٹرکچر کی بحالی کے کام کا جائزہ لیں گے۔شہباز شریف بی بی نانی کے علاقے میں سیلاب کے سبب گر جانے والے ریلوے پُل کا فضائی جائزہ بھی لیں گے۔اس کے علاوہ وزیرِ اعظم سیلاب میں بہہ جانے والے پنجرا پُل کی بحالی کے کام کا بھی جائزہ لیں گے۔سیلاب متاثرین سڑک کنارے حکومتی امداد کے منتظرسیلاب زدگان کی امداد، وزیر اعظم کا چینی صدر سے اظہار تشکردوسری جانب نصیر آباد، جعفر آباد اور صحبت پور میں سیلاب متاثرین سڑکوں کے کنارے سخت گرمی میں پانی اترنے اور حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔اُدھر ڈیرہ مراد جمالی کے متاثرہ علاقوں میں 1 ماہ بعد بھی ریلیف آپریشن شروع نہیں کیا جا سکا۔متاثرین کو پینے کے صاف پانی، خوراک اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے، خواتین اور بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔

 



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر