لوگ مجھے اور وکی کو کہتے ہیں دیپیکا اور کترینہ تمہاری اوقات سے باہر ہیں: رنویر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنی اور اداکار وکی کوشل کی شادی سے متعلق بیان دیا ہے۔رنویر سنگھ نے ایک تقریب کے ریڈ کارپٹ پر بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور وکی کوشل کس حد تک مماثلت رکھتے ہیں۔رنویر نے کہا کہ ‘میں اور وکی ایک دوسرے سے بہت ملتے جلتے ہیں، ہم دکھنے میں بھی ایک جیسے ہیں اور ہماری زندگی بھی تقریباً ایک ہی طرح کی ہے، دونوں خوابوں کی دنیا میں رہ رہے ہیں’۔اداکار نے کہا ‘وکی کوشل کے لیے یہ سال بہت ہی عمدہ رہا، میں اور وہ دونوں ہی ماماز بوائے ہیں، ہماری رنگت تھوڑی گہری ہے لیکن ہینڈسم ہیں’۔انہوں نے کہا ‘جب میں نے دیپیکا اور وکی نے کترینہ سے شادی کی تو لوگوں نے ردعمل دیا اور اب بھی وہ یہ کہتے ہیں کہ کترینہ اور دیپیکا ہماری اوقات سے باہر ہیں’۔عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی سے متعلق رنویر نے کہا ‘ان کی شادی بہترین تھی، بہت ہی کم لوگ مدعو کیے گئے، انہوں نے شادی کے کھانے کو لے کر بہت سارا پیسہ بچایا جو اچھی بات ہے، میرے سندھی والد کو ان کی شادی بہت پسند آئی’۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر