‘جب تک قلم میں دم ہے، ہمایوں سعید کیلئے لکھتا رہوں گا’ خلیل الرحمان نے یوٹرن لے لیا

معروف ڈرامہ نگار اور ہدایت کار خلیل الرحمان قمر نے ہمایوں سعید سے متعلق اپنے بیان پر یوٹرن لے لیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں خلیل الرحمان قمر نے بیان پر وضاحت پیش کی اور کہا ‘میں حیران ہوں کہ میرا ذرا مذاق یو ٹیوبرز سے ہضم کیوں نہیں ہوتا‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ ارے بھائی لوگو، جب تک میرے قلم میں دم ہے میں انشا اللّٰہ ہمایوں سعید کیلئے لکھتا رہوں گا‘۔واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں نجی چینل پر اپنے انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ اب مہوش حیات کے لیے نہیں لکھوں گا، ساتھ ہی ڈرامہ رائٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں ہمایوں سعید کے لیے بھی لکھ لکھ کر تھک چکا ہوں۔خلیل الرحمان قمر نے کہا تھا کہ اب ان لوگوں کے لیے کوئی اور لکھے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر