ہانیہ عامر کو فرحان سعید کا کردار ’حمزہ‘ کچھ خاص نہیں بھایا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ اُنہیں مشہور ڈرامے ’ہمسفر‘ میں فرحان سعید کا کردار ’مناسب‘ نہیں لگا۔خوبرو، ڈمپل کوئین کے نام سے جانی جانے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے مشہور ڈرامے سے متعلق بات کی۔اس دوران انہوں نے اپنے کردار ’ہالا‘ سے متعلق کہا کہ میں ہالا ہی بن گئی ہوں، مجھے اب کوئی کہتا ہے کہ ہالا بن کر دکھاؤ تو میں سیکنڈز میں ہالا کے کردار میں ڈھل جاتی ہوں۔انہوں نے اپنے کردار سے متعلق کہا کہ ایک لڑکی پر تشدد پر مبنی ڈرامہ ہونے کے سبب پہلے انہوں نے اس اسکرپٹ کے لیے انکار کرنے کا سوچ لیا تھا مگر پھر اُنہیں معلوم ہوا کہ اُن کے مقابل فرحان سعید ہوں گے اور ڈرامے کے ہدایتکار قاسم علی مرید ہیں۔انہوں نے پھر فیصلہ کیا کہ یہ عام ڈراموں سے تھوڑا ہٹ کر ہوگا تو کیوں نہ یہ ڈرامہ کر لیا جائے، اسی لیے وہ ہالا کے کردار کے لیے راضی ہوگئیں۔ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ہالا کا کردار ایک کمزور لڑکی کا ضرور ہے مگر فرحان سعید کا کردار ’حمزہ‘ میں بھی کئی خامیاں ہیں۔ اُن کا فرحان کے کردار ’حمزہ‘ کے لیے کہنا تھا کہ رشتہ نبھانے میں کوئی بھی شخص کامل نہیں ہوتا اگر کوئی چیز رشتوں کو کامل اور مضبوط بناتی ہے تو وہ ہے ایک دوسرے پر یقین کرنا اور ایک دوسرے کو خامیوں سمیت اپنانا۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر