فوادچوہدری کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک، مولانا فضل الرحمٰن کے انتقال کی خبر شیئر کردی گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریکِ ا نصاف کے رہنما فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد بحال ہوگیا ہے۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکاؤنٹ گزشتہ رات ہیک ہو گیا تھا جس کی آج صبح خود سیاسی رہنما کی جانب سے  تصدیق کی گئی ہے۔فواد چوہدری نے کچھ گھنٹے قبل کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ ’میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے‘۔اس سے قبل فواد چوہدری کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام جاری کیا گیا تھا کہ اکاؤنٹ کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔فوادچوہدری کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک، مولانا فضل الرحمٰن کے انتقال کی خبر شیئر کردی گئیواضح رہے کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے دوران فواد چوہدری کے اکاؤنٹ سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی تھی جس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر تاحال وائرل ہیں۔فوادچوہدری کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک، مولانا فضل الرحمٰن کے انتقال کی خبر شیئر کردی گئیہیکرز نے  نا صرف فواد چوہدری کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹس کیں بلکہ اُن کی  پروفائل پکچر بھی تبدیل کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کی تصویر لگا دی تھی۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر