سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے،شیخ رشید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے پیٹرول اور بجلی مزید مہنگی ہونے جا رہی ہے، آئی ایم ایف کو معلوم ہے کمزور اکثریت ہے، وہ وقت دور نہیں جب کارخانیں اور دکانیں بند ہونگی، لوگ سڑکوں پر ہوں گے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کر رہے ہیں،کیش کی نہیں، ڈالر 3 روپے اور بڑھ گیا ہے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ، توشہ خانہ اور توہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا۔ان کامزید کہنا تھا کہ وزیروں کا جمعہ بازار لگا ہے،کئی وزرا کو محکمے نہیں ملے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر