جی سیون ممالک کا روسی تیل کی قیمت پر کیپ لگانے پر اتفاق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مغرب کی سات بڑی معیشتوں کی تنظیم جی سیون نے روسی تیل کی قیمت پر کیپ لگانے پر اتفاق کر لیا ہے۔جی سیون تنظیم کے مطابق اس پابندی کا مقصد عالمی مہنگائی کو مزید ہوا دیے بغیر یوکرین میں جنگ کرنے کی روسی صلاحیت کو کم کرنا ہے۔جی سیون ملکوں کے وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی تیل کی مقرر کردہ حد قیمت سے زیادہ تیل کی بحری ٹرانسپورٹ میں مدد کرنے والی تمام سہولیات کی فراہمی پر پابندی لگائی جائے گی، ان میں تیل کی شپمنٹ کیلئے فنانس اور بیما کی سہولیات شامل ہو سکتی ہیں۔روس پر معاشی پابندیوں کے باوجود نیویارک میں روسی بانڈز کی خریدوفروخت جاریروسی تیل کی حد قیمت کا اطلاق یورپی یونین کی جانب سے روس پر اگلے مرحلے کی پابندیوں کے ساتھ ہی دسمبر میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ روس نے پہلے سے ہی قیمت کی حد پر عمل درآمد کرنے والے ممالک کو تیل کی برآمد بند کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔



  تازہ ترین   
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر