بیانیے بنتے رہتے ہیں، عدالت وہی کرے گی جو کرتی آ رہی ہے: جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے بیانیے بنتے رہتے ہیں لیکن عدالت وہی کرے گی جو کرتی آ رہی ہے۔صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف پی ایف یو جے کی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار نے صحافیوں کے وی لاگ سے متعلق بتایا ہے کہ میری ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں، کسی نے جو کہنا ہے کہتا رہے، اس عدالت نے آزادی دی ہوئی ہے، جس چیز کا مجھے علم نہیں اگر صحافیوں کو علم ہے تو خوشی کی بات ہے، مجھے بھی بتا دیں، حیرانی ہوئی کہ صحافی وہ کچھ بتا رہے ہیں جو مجھے بھی معلوم نہیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ عدالت کسی چیز سے گھبرانے والی نہیں، اس عدالت نے کسی کو رابطہ کرنے کی اجازت دی ہے نہ ہی کسی کے ساتھ رابطہ رکھا ہے، بیانیے بنتے رہتے ہیں لیکن عدالت وہی کرے گی جو کرتی آرہی ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ 2018 سے اب تک جو ہوتا آرہا ہے دیکھ لیں، یہ عدالت آپ کو کبھی نہیں روکے گی، جو کہنا ہے کہتے رہیں، یہ عدالت توہینِ عدالت کے قوانین پر یقین نہیں رکھتی، اگر کوئی غلط بھی کہہ رہا ہے تو غلط بھی کہنے دیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر