حکومت کے پاس 13 ماہ، میرے پاس شاید اتنا وقت نہیں: وزیر خزانہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس 13 ماہ ہیں لیکن میرے پاس شاید اتنا وقت نہیں ہے۔کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا پاکستان میں کوئی بھی ٹیکس دینا نہیں چاہتا، ہر ملک سے پیسہ مانگ رہے ہیں، بہت شرم آتی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا تھا، نومبر میں معاہدہ کیا اور پھر ایندھن پر سبسڈی دے دی۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا حکومت میں آنے کے بعد ہماری پہلی ترجیح آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی تھی، حکومت سنبھالنے کے بعد فوراً آئی ایم ایف سے رابطہ کیا اور ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا، حکومت پاکستان آئندہ بھی ڈیفالٹ نہیں کرے گی۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر