حرامانی دن بہ دن نفسیاتی ہوتی جا رہی ہیں، سوشل میڈیا صارفین

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستانی معروف اداکارہ حرا مانی آج کل سوشل میڈیا صارفین کی ہٹ لسٹ پر ہیں، اُن پر آئے دن تنقید ہو رہی ہے۔کچھ تو اداکارہ حرا مانی کی قسمت کے ستارے ہی گردش میں ہیں، اوپر سے اُن کی اچھوتی اور بے باک حرکات اُن کی شہرت مزید خراب کر رہی ہیں۔گزشتہ دنوں بیرونِ ملک ایک کانسرٹ کے دوران حرا مانی کی گانے کی ضد نے اُنہیں مداحوں کے سامنے بے عزت کروایا جبکہ اُس کے بعد انہوں نے دوبارہ سے مشہور گانا ’پسوڑی‘ گا کر شائقین کو ناراض کر دیا ہے۔اب انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں اپنے شوہر مانی کے ساتھ ایک کارپیٹ پر لیٹے فوٹو سیشن کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو میں بھارتی معروف اداکارہ شہناز گِل کا اپنے بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کے لیے بولا گیا مشہور ڈائیلاگ بھی سنائی دے رہا ہے۔حرا مانی نے یہ ویڈیو اپلوڈ کر کے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین سے کہا ہے کہ آ بیل مجھے مار جبکہ وہ جانتی ہیں کہ بیل پہلے ہی سے کافی بپھرا ہوا ہے اور ہر دعوت پر پہلے سے زیادہ سخت وار کر رہا ہے۔حرامانی دن بہ دن نفسیاتی ہوتی جا رہی ہیں، سوشل میڈیا صارفینانٹرنیٹ صارفین کا اس ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے حرا اور مانی کی جوڑی کو شوبز انڈسٹری کی سب سے ’چھچھوری‘ جوڑی قرار دیا ہے جبکہ ایک صارف کا کہنا ہے کہ حرا دن بہ دن ’سائیکو‘ یعنی نفسیاتی ہوتی جا رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر