ارجنٹائن کی نائب صدر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ارجنٹائن کی نائب صدر کرسٹینا فرنینڈس قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملے کے وقت کرسٹینا فرنینڈس گھر کے باہر اپنے سپورٹرز کے درمیان موجود تھیں کہ ایک مسلح شخص نے ان پر فائر کرنے کی کوشش کی۔رپورٹ کے مطابق حملہ آورنے پستول کرسٹینا فرنینڈس کی جانب کرکے فائر کیا لیکن گولی نہ چل سکی جس کے باعث وہ بڑے حادثے سے بچ گئیں۔خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 35 سالہ برازیلین نژاد حملہ آور کو پستول سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ کرسٹینا فرنینڈس پر کرپشن الزامات کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے، کرسٹینا فرنینڈس 2007 اور 2015 میں ارجنٹائن کی دو بار صدر بھی رہ چکی ہیں۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر