اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے چند ہی دنوں میں توہین عدالت کی لائن لگا دی۔عمران خان کے بہت قریب سمجھے جانے والے پی ٹی آئی رہنما ایک کے بعد ایک دھڑا دھڑ اور دھڑلے سے توہین عدالت کرتے رہے، یہی نہیں جو کام خود کرتے رہے اس کا الزام جیو پر لگا دیا۔فواد چوہدری نے جھوٹ بولتے ہوئے کہا جیو سے وابستہ صحافی عدلیہ پر تنقید کر رہے ہیں، مزید برآں اپنے دور میں صحافیوں کو ایک واٹس ایپ میسج پر گرفتار کرنے کے لیے پیکا اور پی ایم ڈی اے جیسے بدنام زمانہ قوانین لانے والے فواد چوہدری جھوٹ بولتے بھی پکڑے گئے۔واضح رہے کہ عمران خان کے وکیل حامد خان بھی عدالت میں کہہ چکے ہیں کہ فواد چوہدری سے کسی اچھائی کی توقع نہیں جبکہ سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ایسا لگتا ہے فواد چوہدری تھیٹر میں جگتیں مارنے کا کردار چاہتے تھے، تھیٹر میں کام نہ ملنے پر سیاست میں بونگی جگتوں کے ذریعے بڑا ہونا چاہتے ہیں۔
فواد چوہدری کی چند روز میں دھڑلے سے کئی بار توہین عدالت، الزام جیو پر لگادیا



