سابق ملائیشین وزیرِ اعظم نجیب رزاق کی اہلیہ پر کرپشن کے الزامات ثابت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم نجیب رزاق کی اہلیہ پر کرپشن کے الزامات ثابت ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کوالالمپور ہائی کورٹ نے ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم نجیب رزاق کی اہلیہ روسما منصور کو رشوت ستانی کا مجرم قرار دے دیا ہے۔ملائیشیا کی سابق خاتونِ اوّل کو رشوت ستانی کے 3 الزامات میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔ان پر شمسی توانائی کے منصوبے میں 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رشوت لینے کے الزامات ہیں۔سابق خاتون اوّل روسما منصور اپنے شوہر کے دورِ اقتدار میں اپنے شاہانہ طرزِ زندگی سے مشہور ہوئی تھیں۔واضح رہے کہ ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم نجیب رزاق بھی کرپشن کے الزامات پر جیل میں 12 سال قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر