تھریٹ لیٹر ملا ہے کہ کچھ لوگ عمران خان کو مارنا چاہتے ہیں: بابر اعوان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے وکیل، پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ہمیں بنی گالہ میں تھریٹ لیٹر دیا گیا ہے کہ کچھ لوگ عمران خان کو مارنا چاہتے ہیں، یہ تھریٹ لیٹر عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔عمران خان کے وکیل، پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت میں 2 تحریری جواب جمع کرائے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عدالت میں بتایا ہے کہ میرے کلائنٹ کو کچھ ہوتا ہے تو حکومت، آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد اس کے ذمے دار ہوں گے۔بابر اعوان نے کہا کہ ایک تو خان صاحب سے یہ لوگ سیکیورٹی واپس لے رہے ہیں، دوسرے یہ پابندی بھی ہے کہ کسی اور صوبے کی پولیس ان کے ساتھ یہاں نہیں ہو سکتی۔عمران خان کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ عدالت نے کہا ہے کہ عمران خان کو پیش ہونا چاہیے، جس پر میں نے عدالت میں کہا ہے کہ عمران خان کون سے مے فیئر میں ہیں، بنی گالہ میں ہیں، 12 بجے انہیں لے آؤں گا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر