اربوں لوٹنے والے لندن میں عیاشی جبکہ عمران جیسے فقیر منش کو عدالت میں پیش ہونا ہے: فواد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر نام لیے بغیر تنقید کی ہے۔فواد چوہدری نے عمران خان کی خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکی سے متعلق کیس میں عدالت میں پیشی سے متعلق ٹوئٹ کی۔ پی ٹی آئی رہنما کی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ پاکستان کا اربوں روپیہ لوٹنے والے لندن میں عیاشی کر رہے ہیں اور عمران خان جیسے فقیر منش لیڈر کو جعلی مقدمات میں ایک عدالت سے دوسری عدالت پیش ہونا ہے‘۔فواد چوہدری نے عمران خان سے متعلق لکھا کہ ’آج وہ دہشت گردی کیس میں عدالت میں پیش ہوں گے، بنیادی طور پر اشرافیہ کے نزدیک عوامی لیڈر غیر اہم ہیں کیونکہ عوام کی کوئی حیثیت نہیں‘۔واضح رہے کہ خاتون مجسٹریٹ اور اعلیٰ پولیس افسران کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس میں عدالت نے عمران خان کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر