پی ٹی وی کے اطہر فاروق کیخلاف جنسی ہراسگی کا جرم ثابت، جرمانہ ادا کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) میں جنسی ہراسگی کے مجرم اطہرفاروق بٹرکو 6 متاثرہ خواتین کو5، 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ نے پی ٹی وی میں خواتین کی جنسی ہراسگی کیس کا فیصلہ جاری کر دیا اور 8 صفحات پر مشتمل فیصلے کو جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے کیس کےتحریری فیصلے میں قرار دیا ہےکہ شواہد سے ثابت ہے پی ٹی وی میں خواتین کوعہدے کا لالچ دے کرجنسی ہراساں کیا گیا۔سپریم کورٹ نے اطہر فاروق بٹرکو 6 خواتین کو5، 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا اور حکم دیا کہ اگر مجرم جرمانہ نہیں دیتا تواس کی پراپرٹی بیچ کرمتاثرہ خواتین کوجرمانہ ادا کیا جائے۔فیصلے میں سپریم کورٹ نے خواتین کے ورک پلیس ہراسمنٹ تحفظ بل 2022 کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ بل میں ہر جنس کو ہراسگی پرشکایت کا حق دینا قابل تعریف ہے، بل میں کسی بھی قسم کی تفریق کو بھی ہراسگی قرار دیا گیا ہے۔فیصلے میں بل کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ امید ہے جو ترامیم کی گئیں ان پرعمل بھی ہوگا، امید ہے ایکٹ سے خواتین اور خواجہ سرا کی آزادی اورسماجی انصاف کا بول بالا ہوگا، خواتین کوخطرات اورہراسگی سے پاک ماحول دیا جانا ان کا آئینی حق ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کی 5 خواتین نے 2016 میں کنٹرولر اطہر فاروق بٹر کے خلاف جنسی ہراسگی کی درخواست دائرکی تھی۔پی ٹی وی کے سابق کنٹرولر اطہرفاروق بٹر ریٹائرمنٹ کے بعد آج کل کینیڈا میں مقیم ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر