توہین عدالت کیس: فواد سے متعلق اپنے وکیل کے جواب پر عمران خان کی ہنسی چھوٹ گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کی اپنے وکیل حامد خان کے فواد چوہدری سے متعلق بیان پر ہنسی چھوٹ گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں خاتون جج کو دھمکانے پرعمران خان کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون نے دلائل میں کہا کہ فواد چوہدری نے کہا چیف جسٹس کو معافی مانگنی چاہیے۔اس پر عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا کہ ہمارا اس بیان سے کوئی تعلق نہیں، اُس شخص (فواد چوہدری) سے کسی اچھائی کی توقع بھی نہیں کی جاسکتی۔عدالت کے سامنے اپنے وکیل حامد خان کے جواب پر عمران خان کی ہنسی چھوٹ گئی۔اس موقع پر چیف جسٹس اسلام آباد اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ ہمیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں، اِنھیں خود پتا ہونا چاہیے کہ جو کہہ رہے ہیں وہ صحیح ہے یا غلط۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر