پاکستان میں موجود 7253 گلیشیئرز پگھل رہے ہیں: برطانوی رکنِ پارلیمنٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 7ہزار 253 گلیشیئرز ہیں، جو سب تیزی سے پگھل رہے ہیں۔یہ بات برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے باعث ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کے تناظر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ قطب شمالی کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ گلیشیئرز ہیں۔برطانوی رکنِ پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ گرین ہاؤس گیسز کے عالمی اخراج میں پاکستان کا حصہ صرف 1 فیصد ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں میں پاکستان سرِ فہرست 10 ممالک میں شامل ہے۔برطانوی رکنِ پارلیمنٹ کلاڈیا ویب کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ہمارے لالچ کی قیمت چکانے پر مجبور ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر