شہباز گِل، حلیم عادل پر بری طرح تشدد کیا جا رہا ہے، علی زیدی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ شہباز گِل اور حلیم عادل کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس معاملے پر ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ ہم سب پر دہشتگردی کے مقدمات درج ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک کیس میں رہائی کے بعد دوسرے کیس میں حلیم عادل کو گرفتار کرلیا جاتا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی میں کئی ایسے لوگ ہے جن پر قتل کے کیس ہیں۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ کوئی سوال پوچھ لے تو مقدمہ بنالیا جاتا ہے، عمران خان کو 500 کروڑ امداد ملنا عوام کا اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں لوگ اس وقت مشکلات سے دوچار ہیں، متاثرین اس وقت بے یار و مددگار ہیں، 50 ، 50 روپے متاثرین میں تقسیم کرکے جذبات سے کھیلا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ان چوروں کو شرم آنی چاہیے، بدین میں متاثرین نے اپنی مدد آپ کے تحت ہی بند بنائے ہیں، اندرون سندھ میں کئی مقامات پر وڈیروں کی فصلوں کو بچا کر آبادیوں کی طرف پانی دھکیلا جا رہا ہے۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین پر ایف آئی آر درج کی جارہی ہے،حلیم عادل پر مقدمات درج کرکے عدلیہ کے احکامات کو نہیں مانا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ 15 سال میں سیلاب سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت نے کوئی کام نہیں کیا، شرجیل میمن سمیت سب پر مقدمات درج ہیں، لوٹ لوٹ کے سیلاب متاثرین کے راشن کو گھر لیجایا جا رہا ہے۔علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ دن بھر میں گرمی اور رات سے مچھر میں متاثرین بے یار و مددگار ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ 5 ستمبر کو عمران خان سکھر جا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر