یو اے ای اور یورپی یونین کے سربراہان کا وزیراعظم سے رابطہ، یکجہتی کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)متحدہ عرب امارات اور یورپی یونین کے سربراہان کا وزیر اعظم سے رابطہ، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے وزیراعظم شہبازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، جبکہ متحدہ عرب امارات سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان لیکر پروازبھی اسلام آباد پہنچ گئی۔وزیراعظم سے صدر یورپی کونسل چارلس مشیل کا بھی ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، یورپی کونسل کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے 45 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا گیا۔برطانیہ اور امارات کے بعد آذربائیجان کا بھی سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلانواضح رہے کہ امریکا کی جانب سے 6 ارب 72 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا گیا، امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کہتے ہیں امداد سیلاب متاثرین کیلئے خوراک، پانی اورپناہ گاہوں کیلئے فراہم کی جارہی ہے، ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔برطانیہ، جرمنی، اسپین، کینیڈا، آسٹریلیا، آذربائیجان، جاپان اوربنگلادیش کی جانب سے بھی معاونت کے وعدے کئے گئے ہیں جبکہ ترکیہ کی گڈنیس ٹرین سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر انقرہ سے پاکستان روانہ ہوگئی۔



  تازہ ترین   
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف
وزیراعظم کی امریکا میں مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر