سابق سوویت یونین کے پہلے اورآخری صدرمیخائل گوربا چوف فوت ہوگئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق سوویت یونین کے پہلے اور آخری صدر میخائل گورباچوف 91 برس کی عمر میں فوت ہو گئے۔گوربا چوف طویل عرصے سے بیمارتھے، وہ سوویت دورمیں ریاست اورپارٹی کےاعلی ترین عہدوں پرفائز رہے۔گورباچوف نےسوویت یونین میں اصلاحات متعارف کرائیں، ان کی پالیسیوں کے تحت سوویت یونین میں سینسرشپ کا خاتمہ ہوا۔گوربا چوف کی بدولت سوویت یونین میں نجی کاروبار کو قانونی حیثیت ملی اورانہوں نے نئی خارجہ پالیسی ترتیب دی۔گورباچوف کوسوویت یونین کاشیرازہ بکھیرنے کا بھی ذمہ دار ٹھہرایا جاتا رہا ہے، سوویت یونین ٹوٹنے کے معاہدے پردستخط کے بعد گوربا چوف صدارت سے مستعفی ہوگئے تھے۔عہدہ چھوڑنے کے بعد گوربا چوف قومی اورعالمی امورپرلیکچردیتے تھے، گوربا چوف کے انتقال پر عالمی رہنماؤں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر