باقاعدگی سے ورزش کووڈ-19 کے امکانات کو کم کردیتی ہے، تحقیق

پیمپلونا(نیشنل ٹائمز): عالمی سطح پر کیے جانے والے ایک تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ باقاعدگی سے ورزش کرنا کووڈ-19 میں مبتلا ہونے یا اس وائرس سے سنگین نوعیت کے متاثر ہونے کے امکانات کو کم کردیتا ہے۔برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق باقاعدہ جسمانی سرگرمی کا کووڈ-19 کے کم خطرات، اس کی شدت، اسپتال میں داخلے اور اموات کے درمیان تعلق پایا گیا ہے۔تحقیق کے مطابق ہفتے میں 150 منٹ کی معتدل مشقت کی یا 75 منٹ کی شدید مشقت کی جسمانی سرگرمیاں بہترین حفاظت کے طور پر سامنے آئیں۔تحقیق میں ہسپانوی محققین کی ٹیم نے لکھا کہ باقاعدہ جسمانی سرگرمی کا تعلق منفی کووڈ-19 نتائج سے دِکھتا ہے۔ ٹیم کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ افراد جو مستقل ورزش کرتے ہیں ان کےکووڈ میں مبتلا ہونے، انفیکشن سے اسپتال میں داخلے، کووڈ میں شدت اور اس سے ہونے والی اموات کے امکانات ان لوگوں کی نسبت کم ہوتے ہیں جو ورزش نہیں کرتے ہیں۔ماہرین یہ بات جانتے ہیں کہ باقاعدہ ورزش اپنے اند تنفس کے شدید انفکیشنز کے خلاف حفاظتی اثرات رکھتی ہے، بلا ناغہ جسمانی ورزش متعدد صحت کے فوائد سے جُڑی ہے جس میں موٹاپے یا ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا ہونے میں امکانات میں کمی شامل ہے۔پچھلی تحقیقوں میں یہ بتایا جاچکاہےکہ ورزش تنفس کے انفیکشز کے خطرات اور شدت دونوں کو قوتِ مدافعت کو مضبوط کر کے کم کرسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر