الارم کی بار بار تکرار صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے، تحقیق

اِنڈیانا(نیشنل ٹائمز): ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ صبح کے وقت بار بار الارم کو اسنوز پر لگانا صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔یونیورسٹی آف نوٹری ڈیم میں کی جانے والی تحقیق میں محققین کو معلوم ہوا کہ جو لوگ الارم کو اسنوز پر بار بار لگاتے ہیں ان کے دل کی دھڑکن کی شرح ممکنہ طور پر ان لوگوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے جو الارم بجنے پر فوراً اٹھ جاتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ الارم اسنوز کرنے والے مستقل الارم کی مداخلت کے سبب بیداری سے قبل ایک گھنٹہ ہلکی نیند میں گزارتے ہیں لیکن وہ لوگ جو اپنے الارم کو اسنوز پر نہیں لگاتے ان کو آخری گھنٹے میں گہری نیند کا فائدہ ہوتا ہے یعنی وہ مجموعی طور پر زیادہ اور بہتر نیند حاصل کرتے ہیں۔اس ہی یونیورسٹی کی گزشتہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ دل کے دھڑکن کی بلند شرح خراب نیند اور قلبی امراض کے درمیان تعلق کی وجہ ہوسکتی ہے۔ان محققین کو ایک اور تحقیق میں یہ معلوم ہوا تھا کہ وہ لوگ جو اپنی عمومی نیند کے اوقات سے 30 منٹ بعد میں سوتے ہیں ان کے دل کی دھڑکن کی شرح پوری رات اور بعض اوقات آئندہ دن میں بڑھی ہوئی رہتی ہے۔سونے کی یہ عادات اس لیے بھی تشویشناک ہے کیوں کہ دل کی دھڑکن کی بلند شرح، دل کے مرض کے ساتھ ذیا بیطس کے خطرات بھی رکھتی ہے۔واضح رہے کہ الارم کو اسنوز پر لگانا ایک ایسا آپشن ہوتا ہے جس سے الارم تھوڑی دیر کے لیے بند ہوجاتا ہے اور تھوڑی دیر بعد پھر بجنا شروع ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر