طلاق کے بعد نوین وقار کی شوبز زندگی پر کیا اثر پڑا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نوین وقار نے پہلی بار اپنی طلاق کے باعث ہونے والے اثرات کے حوالے سے میڈیا پر کھل کر بات کی۔ڈرامہ ’ہم سفر‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نوین وقار 2012 میں اداکار اظفر علی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے اداکاری و میزبانی چھوڑ دی تھی۔علیحدگی اختیار کرنے کے سات سال بعد حال ہی میں انہوں نے پہلی بار سوشل میڈیا بلاگر کو انٹرویو دیتے ہوئے طلاق کے باعث ہونے والے اثرات کے حوالے سے بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ ’بالکل میرے لیے یہ ایک مشکل وقت تھا جس سے میں اپنےکیرئیر کے دوران گزری، کیونکہ میں نے اس وقت اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ میرے پہلے ڈرامے نے مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ مشکل تھا کہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچتے ہی خود کو اس سے الگ کردو۔ اس پورے عرصے نے مجھے خود پر یقین کرنا سکھایا کہ میں کتنی مضبوط ہوں اور خود کو اس سے نکال کر دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑی ہوسکتی ہوں۔یہ میری زندگی کا ایک مختلف وقت تھا جب میں اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کسی سے بھی کچھ شیئر نہیں کرنا چاہتی تھی‘‘۔واضح رہے کہ نوین وقار نے حال ہی میں ایک بار پھر سے باقاعدہ اداکاری کا آغاز کردیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر