پرویز الٰہی نے اپنا ہیلی کاپٹر ریلیف کاموں کیلئے وقف کردیا، کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان

لاہور(نیشنل ٹائمز): وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے اپنا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کے لیے وقف کرنے جب کہ پنجاب کابینہ کے ارکان نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کیا ہے۔چوہدری پرویزالٰہی نے کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں دیگر دوسرے صوبوں کے بھی ساتھ کھڑے ہیں، گھروں، فصلوں اور لائیو اسٹاک کے نقصان کا ازالہ کریں گے، ہر حقدار کو اس کا حق دیاجائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں ادویات اور میڈیکل اسٹاف بھجوائیں گے، متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ، خوراک کے پیکٹ او ردیگر ضروری سامان مہیا کیاجائے گا۔دوسری جانب پنجاب کابینہ کے ارکان نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کیا ہے اور کابینہ نے سیلاب سے متاثرہ دیگر صوبوں کی ضروریات بھی پوری کرنے کا فیصلہ کیا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر