طالبان حکام روس سے پیٹرول اور گندم کی خریداری کےمعاہدے کے قریب پہنچ گئے

کابل(نیشنل ٹائمز): طالبان حکام روس سے پیٹرول اور گندم کی خریداری کا معاہدہ کرنےکے قریب ہیں۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان افغان وزارت اقتصادیات حبیب الرحمان حبیب نے تصدیق کی ہے کہ افغان وزارت تجارت کا وفد روسی دارالحکومت ماسکو میں موجود ہے۔ ترجمان کے مطابق افغان وفد گندم،گیس اور پیٹرول کی فراہمی کے معاہدوں کو حتمی شکل دے رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ روس اور افغانستان کے درمیان معاہدے کے متن پر کام کیا جارہا ہے، پیٹرول اور بینزین (کیمیکل) پر دونوں ممالک متفق ہو چکے ہیں، توقع ہے روس سے معاہدوں کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔ خبر ایجنسی کے مطابق افغان وزارت اقتصادیات کے ذرائع نے بتایا ہےکہ ان کے تکنیکی حکام اور وزارت خزانہ کے نمائندے ماسکو میں موجود ہیں۔خیال رہےکہ رواں ماہ افغان وزراء کے وفد نے ماسکو کا دورہ کیا تھا جس کے بعد یہ معاہدہ ہونے جارہا ہے۔دوسری جانب روسی وزارت خارجہ اور توانائی کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف
وزیراعظم کی امریکا میں مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
باجوڑ پوسٹ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد بھی افغان نکلا، ناقابل تردید شواہد مل گئے
محکمہ داخلہ پنجاب کی کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
فلسطین کیلئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے: خواجہ محمد آصف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر