ہائی کورٹس نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): سندھ اور لاہور ہائی کورٹس نے الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد حسین چودھری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے توہینِ کمیشن کا نوٹس لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں چیلنج کردیا گیا۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل فیصل فرید ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ آئین کے مطابق الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے۔ توہینِ عدالت کا اختیار صرف اعلیٰ عدالتوں کو حاصل ہے۔جسٹس جواد الحسن نے الیکشن کمیشن سے 7 ستمبر کو جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا اور الیکشن کمیشن کو حتمی حکم جاری کرنے سے روک دیا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن میں عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عمران خان کے وکیل علی بخاری پیش ہوئے اور الیکشن کمیشن کو بتایا کہ نوٹس کس وجہ سے ملا معلوم نہیں۔ وکالت نامہ اور جواب جمع کرانے کا وقت دیا جائے۔وکیل علی بخاری نے بتایا کہ کمیشن کا حکم سندھ ہائیکورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں چیلنج ہوچکا ہے جب کہ لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے کمیشن کو فیصلہ کرنے سے روک دیا ہے۔بعد ازاں پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری کمیشن پہنچے اور بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے اسد عمر اور لاہور ہائی کورٹ نے فواد چودھری کے کیسز میں حتمی فیصلے سے روکا ہے۔پی ٹی آئی کے وکیل نے درخواست کی کہ ہمیں نوٹس کے بارے میں زبانی پتا چلا، پاور آف اٹارنی جمع کروانے کے لیے وقت دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔قبل ازیں توہین کمیشن کیس کی سماعت کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے باہر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے جب کہ ایک جانب سے سڑک بند کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر