آرمی چیف آج سوات میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سوات میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کادورہ کر رہے ہیں، وہ کمراٹ، گرد و نواح میں پھنسے لوگوں کے انخلا، امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیں گے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیلاب سے بچاؤ اور ریلیف کی کوششیں جاری ہیں، ریسکیو، ریلیف آپریشن کیلئے ملک بھر کے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کےہیلی کاپٹرز 82 پروازیں کرچکے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹرز کی 27 پروازوں سے 316 شہریوں کو ریسکیو کیا گیا، 24 گھنٹوں کےدوران آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے23 اعشاریہ 753 ٹن راشن، امدادی اشیا فراہم کیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرین سیلاب میں 3540 راشن پیکٹ اور 250 خیمے فراہم کیے ہیں جبکہ پاک فوج کے51فری میڈیکل کیمپس میں 33 ہزار 25 مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر