آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی معیشت کیلئے اہمیت رکھتی ہے: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی معیشت کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔یہ بات وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان کے ذریعے کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام معیشت کی سمت کے تعین میں معاون ہو گا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے سخت محنت کرنا ہو گی۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مضبوط معیشت کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات ضروری ہیں۔آئی ایم ایف پروگرام بحال واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی توثیق کر دی جس کے بعد آئی ایم ایف کا پروگرام بحال ہو گیا ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی گئی۔پروگرام کی بحالی کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 1 ارب 10 کروڑ ڈالرز فوری ملیں گے اور اضافی 50 کروڑ ڈالرز سے پیکیج کا سائز ساڑھے 6 ارب ڈالرز ہو جائے گا۔قسط کی یہ رقم آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو منتقل کر دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی کے بعد دوسرے عالمی مالیاتی اداروں عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر کی جانب سے پاکستان کے لیے فنانسنگ کا راستہ بھی کھل جائے گا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر