سجل سسرال آکر بھی بنا بتائے میری الماری سے کپڑے لے جاتی ہے: صبور علی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اداکارہ صبور علی نے بہن اداکارہ سجل علی سے متعلق گفتگو کی ہے۔صبور علی شوہر علی انصاری کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئیں جس دوران ایک مداح کے سوال کے جواب میں بتایا کہ سجل ابھی بھی سسرال آکر کپڑے لے جاتی ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ سجل شادی کے بعد سسرال آکر بھی الماری سے کپڑے لے جاتی ہے اور اس کا ڈر علی کو رہتا ہے۔اس پر علی انصاری نے کہا کہ مجھے اس لیے ڈر رہتا ہے کہ پھر صبور مجھ سے پوچھتی ہے کہ میرے کپڑے کہاں گئے؟ جب کہ ایک بار سجل نے میرے کپڑے بھی مانگ لیے تھے۔صبور علی نے مزید بتایا کہ میں سجل کی وجہ سے اپنی الماری میں تالے بھی لگانا چاہتی ہوں کیوں کہ جب میری کوئی چیز نہ ملے تو میں کام والی پر غصہ کرتی ہوں اور وہ کہتی ہے باجی لے گئی ہوں گی۔اس کے بعد میزبان تابش ہاشمی نے سجل سے ازراہ مذاق قوم کی جانب سے اپیل کی کہ سجل ایسی حرکتیں چھوڑدیں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر