بگ باس سے نکلنے کے بعد ریپ اور قتل کی دھمکیاں ملیں: جیسمین بھسین کا انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)معروف بھارتی اداکارہ اور بگ باس سیزن 14 کی امیدوار جیسمین بھسین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں رئیلیٹی شو سے نکلنے کے بعد جان سے مارنے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی گئیں۔بھارتی میڈیا نیوز 18 سے گفتگو میں جیسمین نے کہا ‘بگ باس کے گھر سے نکلنے کے بعد لوگوں نے مجھے سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا، مجھ پر ٹرولنگ کی گئی یہاں تک کہ قتل اور ریپ کی بھی دھمکیاں دیں’۔اداکارہ نے کہا ‘یہ سب کیوں کیا گیا؟ محض اس لیے کیونکہ میں نے شو میں شرکت کی اور لوگوں کو میں اس میں پسند نہیں آئی’۔جیسمین کا کہنا تھا ‘جو کچھ میں نے جھیلا وہ بہت سنجیدہ تھا، میں اگر ڈاکٹرز سے علاج نہ کرواتی تو پاگل ہوجاتی، میرے دوستوں اور اہلخانہ کا بے حد شکریہ جنہوں نے میرا ساتھ دیا’۔انہوں نے کہا ‘اگر میں حالیہ دنوں کی بات کروں تو میں بے حد خوش ہوں اور مجھے اب پتا ہی نہیں چلتا کہ کون ٹرولنگ کررہا ہے یا میرے بارے میں کیا کہہ رہا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم اداکاروں کو آسانی سے تنقید کا نشانہ بنالیا جاتا ہے، ہم نے اپنی مرضی سے یہ شعبہ اختیار نہیں کیا، نہ ہی چاہیں گے کہ ہم کوئی نفرت کرے’۔



  تازہ ترین   
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر